There
are many beauty clinics that proclaim to make you fair, beautiful and glowing. Women
beauty tips are always highly attractive so on the request of the readers
following detailed beauty tips are provided in Urdu / Hindi language. Mostly
girls go to the beauty clinics or visit beauticians and spend high charges on
minor maintenance. If you like to save much on your face beauty expenses, stay
with us and get complete information about basics of Face Makeup, Makeup base,
Makeup Foundation, Makeup colors and much more.
Remember
foundation does not make you fair in complexion but make your spots covered and
your skin tone in balanced form. Donot forget to apply foundation before makeup
on your neck as mostly women do mistake on this stage and donot apply
foundation on neck that make your look dull and different tone of face and
neck.
Source
Reference: Complete information can be perused at following link.
http://www.urdupoint.com/women/article/beauty/make-up-main-nit-naye-tajurbaat-1113.html
میک اپ میں نت نئے تجربات
عنبرین فاطمہ:
”میک اپ“ کرنا ایک غیر معمولی فن ہے زیادہ تر خواتین میک اپ کی دلدادہ ہوتی ہیں، فیشن کی مناسبت سے نت نئے تجربات بھی کرتی رہتی ہیں۔ کچھ خواتین تو میک اپ کرنے میں اتنی ماہر ہوجاتی ہیں کہ انہیں کسی تربیت کی ضرورت نہیں رہتی۔ اسی طرح کچھ خواتین کی معلومات میک اپ کے بارے میں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور وہ میک اپ کرتے وقت توازن نہیں رکھتیں جس سے وہ خوبصورت لگنے کی بجائے بہت بھدی نظر آتی ہیں۔ اس لئے انہیں چاہئے کہ وہ میک اپ کرتے وقت تواز ن سے کام لیں اور چہرے کے کسی بھی ایک خدوخال کو نمایاں کرنے کی بجائے کوشش کریں کہ میک اپ میں توازن قائم رہے۔ میک اپ کا آغاز فاؤنڈیشن سے کیا جاتا ہے اور اسی پر پورے میک اپ کا انحصار ہوتا ہے۔ یاد رکھیں فاؤنڈیشن کا مقصد آپ کو گورا کرنا نہیں بلکہ یہ آپ کے چہرے کی قدرتی رنگت کو یکساں کرتا ہے اور داغ دھبوں کو چھپاتا ہے لہٰذا اپنی جلد اور رنگت کو مد نظر رکھ کر صحیح فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ Oilbased فاؤنڈیشن اگر جلد چکی ہے تو waterbasedفاؤنڈیشن استعمال کریں۔ ہمیشہ اپنی جلد کی قدرتی رنگت سے قریب تر شیڈ کا انتخاب کریں۔ عموماََ خواتین اپنے ہاتھ پر فاؤنڈیشن لگا کر شیڈ کا انتخاب کرتی ہیں یہ طریقہ غلط ہے آپ ماتے پر تھوڑا سا فاؤنڈیشن لگائیں اور پھر صحیح شیڈ کا انتخاب کریں۔ چہرے کے ساتھ گردن پر فاؤنڈیشن لگانا نہ بھولیں۔ فاؤنڈیشن کو نقطوں کی شکل میں پورے چہرے اور گردن پر لگائیں، آنکھوں کے نیچے اور رخساروں پر خاص توجہ دیں۔ اس کے بعد جس سمت آپ کے چہرے کے بال ہیں اس سمت فاؤنڈیشن کو پھیلانا شروع کردیں۔ ہاں اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ کو چاہئے کہ سب سے پہلے بغیر چکنائی والی فاؤنڈیشن استعمال کریں یا کریم چہرے پر لگائیں خشک جلد کیلئے موسچرائزر لوشن استعمال کیا جاسکتا ہے یہ لوشن جلد کو نمی اور روغن فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کی جلد نارمل ہے تو یہ جلد کی سب سے بہترین ساخت ہے ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ چکنی اور پانی کی آمیزش والی فاؤنڈیشن استعمال کریں کیونکہ یہ ان کیلئے بہت مفید رہتی ہے۔ حساس جلد کی حامل خواتین کو چاہئے کہ وہ بغیر چکنائی والی فاؤنڈیشن استعمال کریں کیونکہ ان کی جلد کے مسامات پہلے ہی چکنائی خارج کرتے ہیں۔ ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ کسی ماہر بیوٹیشن کے مشورے سے اپنے لئے فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں ۔ سیاہ رنگ کی حامل خواتین کو چاہئے کہ وہ ہلکے نارنجی یا گلابی رنگ کی فاؤنڈیشن استعمال کریں اس سے ان کے چہرے پر صحت مند تازگی کا تاثر دکھائی دے گا۔ سیاہ رنگ کی حامل خواتین کو اپنی رنگت چھپانے کیلئے بھاری بھرکم میک اپ سے احتیاط کرنا چاہئے۔ میک آرٹسٹ لپ اسٹک کے جن شیڈز کو ترجیح دیتے ہیں ان میں سوفٹ براؤن، پنک، کارپر، سرخ اور برائٹ پنک سر فہرست ہیں ان شیڈز کو لگا کر پارٹیوں میں جانے سے آپ کی شخصیت خاصی دلکش نظر آتی ہے۔ جوشیڈز دیر تک اپنی آب و تاب قائم رکھتے ہیں ان میں الٹر گلو اور الٹرا میجک لپ اسٹک خاص طور پر قابل ذکر ہیں جو اسٹک کی شکل میں خاکی، بلیو اور یلو شیڈز میں آتی ہیں ان میں ایک خاص قسم کا روغن شامل ہوتا ہے جو شیڈز کو دیر تک قائم رکھتا ہے یہ لپ اسٹک کھلاڑی خواتین کیلئے بھی نہایت مناسب ہے۔ ہلکے شیڈز میں روغن کی مقدار کم ہوتی ہے لہٰذا انہیں بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کے شیڈز دیر تک برقرار رکھنے کیلئے ان کے ساتھ لپ فکس کریم بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ پھٹے ہوئے اور خراب ہونٹوں پر ہلکے رنگوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح ان کی خامیاں واضح ہو کر سامنے آتی ہیں اور اچھا لگنے کی بجائے مزید برا تاثر قائم کرتی ہیں ۔ میک اپ کو زیادہ نیچرل لک دینے کیلئے براؤن رنگ کے شیڈز زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ شیڈز قدرتی طور پر مختلف رنگوں کی جلد کے ساتھ مل کر بالکل نیچرل تاثر پیدا کرتے ہیں۔ جہاں تک آنکھوں کے میک اپ کی بات ہے تو آنکھیں چہرے پر سب سے نمایاں ہوتی ہیں۔ آنکھوں کا میک اپ ایک سادہ مگر فنکارانہ تخلیق ہے اور شخصیت میں ایک بڑی تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ آنکھوں کے میک اپ کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ بنیادی چیزوں کو ضرور اپنے ذہن میں رکھیں۔ آئی شیڈز آپ کو کریم، پاؤڈر کمپیکٹ اقسام اور ہر رنگ میں ملتے ہیں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہے تو آئی شیڈز بھی نیلے رنگ کا استعمال کریں۔ آنکھ کی پتلی کا جو رنگ ہوتا ہے اور آپ کا صحیح رنگ ہے ۔ نیلی آنکھوں پر گرے، آسمانی سبز اور گہرے نیلے رنگ کے آئی شیڈز لگائیں۔ ایسے شیڈز جن میں بہت زیادہ چمک ہوتی ہے وہ لگانے سے آنکھیں چھوٹی نظر آتی ہیں اور دن کی روشنی میں نیچرل بھی لگتی ہیں۔یاد رکھیں کہ میک اپ رات کا اتار کر سونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ خواتین کسی پارٹی یا فنکشن سے واپسی پر اپنے چہرے پر کئے ہوئے میک اپ کو صاف نہیں کرتیں جو بعد میں ان کی جلد کیلئے مسائل کو جنم دیتا ہے جلد کی قدرتی چمک خراب ہوجاتیا ہے اور پھر خواتین معالج کا رخ کرتی ہیں۔ اگر تھوڑی سی دیکھ بھال کرلی جائے اور میک اپ کو سونے سے پہلے دھولیا جائے تو جلد کو نقصان پہنچنے سے نہ صرف بچایا جاسکتا ہے بلکہ جلد کو موسم کے اثرات سے بچانے کیلئے مدافعتی تدابیر اختیار کریں اگر جلد خشک ہے تو اس کیلئے معیاری لوشن یا کریم کا انتخاب کریں تاکہ جلد پر جھریاں نہ پڑیں اور جلد جوان اور صحت مند رہے۔

No comments:
Post a Comment